پاکستانی میڈیا کی بے باکی اور حب الوطنی قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ورکرز کنونشن میں کہا کہ پاکستان کا میڈیا زندہ باد ہے۔ اسکی بے باکی، جرات اور حب الوطنی قابل ستائش ہے۔ان کے اس اعلان کے بعد کارکنوں نے کھڑے ہو کر میڈیاکو سلام پیش کیا ۔

 ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے ۔ موجودہ حالات میں وہ انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی چند زبانیں اور قلم جو میرے خلاف لکھ رہے ہیں وہ بھی مینار پاکستان کے جلسے کو پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ قرار دینے سے انکار کی جرات نہیں کر سکے اور نہ ہی میری تقریر کے کسی جملے کے خلاف ایک حرف لکھ سکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top